منڈیا:یکم ستمبر:(ایس او نیوز)سماج اور ملک کے خلاف بیانات دینے کا الزام لگاکر سابق رکن پارلیمان رمیاعرف دویا اسپندنا کے خلاف بی جے پی کے کچھ لیڈروں نے ضلع پولیس کے اعلیٰ افسر سے شکایت کی ہے، تعلقہ کے مارچاکناہلی گرام پنچایت کے صدر پٹ سوامی، سداراجو گوڈا، کمار سوامی، نوین کمار، ایچ این منجو ناتھ، دھننجئے، ہوسہلی شیو، اویناش، بی ہونپانامی افراد نے شکایت کی ہے، شکایت میں انہوں نے کہا کہ رمیا کے حالیہ کچھ بیانات نے الجھن پیدا کردی ہے، جس سے سماج اور ملک پر اثر ہوسکتا ہے، اس بنیاد پر ان پر مقدمہ دائر کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعریف کرکے وہ قوم مخالف طاقتوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں، اس طرح ملک سے محبت کرنے والی آر ایس ایس اور بی جے پی کے تعلق سے کی گئی ان کی گفتگو سے سماجی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔